ملک دو قانون پر کیسے چل سکتا ہے _ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ پر وزیراعظم کی نئی منطق
بھوپال _ 27 جون ( اردولیکس ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے بھوپال سے ورچوئل طریقہ سے ملک بھر کے 10 لاکھ بی جے پی کے کارکنوں سے خطاب کیا۔ بی جے پی کی جانب سے منعقدہ ” میرا بوتھ ، سب سے مضبوط ” پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تو دوسری طرف انھوں نے تین طلاق، یکساں سیول کوڈ اور دیگر امور پر بھی روشنی ڈالی
یکساں سیول کوڈ کے نام پر لوگوں کو اکسانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ ملک دو قانون پر کیسے چل سکتا ہے؟ ہندوستان کا آئین بھی شہریوں کے مساوی حقوق کی بات کرتا ہے. سپریم کورٹ نے بارہا کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ لائیں، لیکن وہ اپوزیشن پارٹیاں ووٹ بینک کے بھوکے لوگ ہیں۔
#NarendraModi on Uniform Civil Code.
"Today people are being instigated in the name of UCC. How can the country run on two (laws)? The Constitution also talks of equal rights. Supreme Court has also asked to implement UCC"
As i said, expect #UniformCivilCode in Monsoon session. pic.twitter.com/vybzDmnyCA
— Amitabh Chaudhary (@MithilaWaala) June 27, 2023