جرائم و حادثات

کلاس روم میں آٹھویں جماعت کے دو لڑکوں نے ساتھی لڑکی کی عصمت ریزی کردی

ممبئی _  کلاس روم میں دو لڑکوں نے ساتھی لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے کا شرمناک واقعہ ممبئی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ہاربر لائن پر واقع ایک اسکول میں تمام طلبہ ڈانس پریکٹس کے لیے گراؤنڈ فلور پر گئے تھے ۔ لیکن آٹھویں جماعت کی لڑکی کلاس روم میں اکیلی تھی ۔ اس وقت دو ساتھی طالب علموں نے اس کی عصمت ریزی کردی ۔ لڑکی کے گھر والوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button