جنرل نیوز

حج سوسائیٹی نظام آباد کے ذریعہ عازمین حج کے تیسرے قافلہ کی روانگی نعرہ تکبیر کی گونج میں (56) عازمین حج روانہ ، مولانا شیخ اسماعیل عارفی نے کی دعا

حج سوسائیٹی نظام آباد کے ذریعہ عازمین حج کے تیسرے قافلہ کی روانگی نعرہ تکبیر کی گونج میں (56) عازمین حج روانہ ، مولانا شیخ اسماعیل عارفی نے کی دعا

 

نظام آباد منی/ 16 (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) حج سوسائیٹی نظام آباد صدر مولانا شیخ اسماعیل عارفی کی قیادت میں آج صبح11بجے نظام پیالس فنکشن ہال ہو دھن روڈ نظام آباد سے( 56 )عازمین حج کے تیسرے قافلہ کی نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی گو نج میں ٹراویل بس۔ منی بس اور دو دو لگیج گاڑیوں کے ہمراہ حج ہاوز نامیلی حیدر آباد کیلئے روانگی عمل میں آئی قبل ازیں عازمین حج کے ہمراہ منعقدہ وداعی پروگرام کا آغاز مولانا حافظ سید سمیع اللہ کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر عزیز اللہ خان نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر مفتی رفیق ذاکرنے مخاطب کرتے ہوئے

کہا کہ عازمین حج مقدس سفر کیلئے روانہ ہو رہے ہیں سب سے پہلے مدینہ منورہ کو لے جایا جائے گا تمام عازمین حج حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے مہمان بن جا رہے ہیں جس کو ذہن میں رکھیں کثرت سے درود شریف پڑھیں اور سنتوں پر عمل کریں میسر سہولتوں سے استفادہ کریں کوئی تنقید نہ کریں حج

سوسائیٹی نظام آباد جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین نے مخاطب کرتے ہوئے نظام آباد تا حج ہاؤز نا مپلی حیدر آباد کے سفر اور حج ہاوز میں قیام و طعام کے بعد صبح کی اولین ساعتوں میں شمش آباد ایر پورٹ لے جانے وہاں سے مدینہ منورہ اور مکہ شریف لئے جانے کے تعلق سے تفصیلی طور پر بیان کیا اور کسی بھی عمل کیلئے عجلت و جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرنے کی تلقین کی محمد نصیر الدین نے نظام آباد تا حیدرآباد مدینہ منورہ تک پہنچنے کے دور ان تلبیہ نہ پڑھنے کی تاکید کرتے ہوئے مولانا منصور پوری دیوبند کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا بغیر احرام باندھے کے تلبیہ نہیں پڑھا جاسکتا احرام کی حالت میں تلبیہ پڑھنا چاہیے عازمین حج چونکہ نظام آباد تا مدینہ منورہ تک بغیر احرام کے سفر کر رہا ہے لہذا

تلبیہ نہ پڑھیں احرام مدینہ

منورہ میں باندھا جائے گا تب سے ہی تلبیہ کا ورد کرتے رہیں۔ عازمین حج کی روانگی یا رخصتی کے دوران تلبیہ نہ پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے اگر کسی کو سکھانے یا تربیت دینے کے موقع پر پڑھ سکتےہیں

انہوں نے بتایا کہ ان عازمین حج کا ہوائی جہاز کل صبح9.20بجےشمش آباد ایر پورٹ سے مدینہ منورہ کیلئے پرواز محمد وسیم احمد خاں نے گا عازمین حج کی رہنمائی کی مولاناشیخ اسماعیل عارفی نے دعا فرمائی بعد از نعرہ تکبیر کی گونج میں عازمین حج کا قافلہ روانہ ہوا حج سوسائیٹی نظام آباد کے ذمہ داران عہدیداروں محمد اظہر فاروقی نائب صدر ،محمد محمد افضل الدین ، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، محمد حامد علی ، عبد الحمید ، حافظ مظہر ، حافظ محمد ابراهیم ، محمد علیم ہیڈ ماسٹر ،محمد افضل ، محمد صدیق ، شیخ اسماعیل ، ناصر شریف ، حافظ اصغر خالد یس یس سیڈس آرمور ، عابد فاروقی بودھن نے قافلہ کی روانگی کیلئے

ہر ممکن مدد و تعاون کیا ، محمد فیاض الدین سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی و مالک مہک ہوٹل قلعہ روڈ نظام آباد نے عازمین حج کیلئے رامائن پیٹ مسجد کے نزد ہر سال کی طرح اس سال بھی ظہرانہ کا نظم کیا حج سوسائیٹی نظام آباد کے توسط سےنظام آباد ضلع کے (200) سے زائد عازمین حج کی روانگی عمل میں آئی واضح رہے 15 مئ کو ( 78) عازمین حج نظام آباد سے روانہ ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button