نیشنل

مانسون 31 مئی کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا: ہندوستانی محکمہ موسمیات

نئی دہلی: جلد ہی ملک کے عوام کو شدید گرمی سے نجات حاصل ہونے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوب مغرب مانسون کی آمد سے متعلق ایک ہم اطلاع دی ہے۔ اس بار جنوب مغرب مانسون کے مئی 31 کو کیرالہ پہنچنے کا امکان ہے

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون عام طور پر یکم جون کو کیرالہ میں داخل ہوتا ہے لیکن اس سال جنوب مغرب مانسون کے 31 مئی کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون یکم جون کو اپنے معمول کے رجحان سے ایک دن پہلے داخل ہوگا۔ عام طور پر مانسون یکم جون کو تقریبا سات دن کے وقفہ کے ساتھ کیرالہ کے ساحل پر پہنچتا ہے اور دو ہفتوں کے اندر پورے ملک میں سرگرم ہو جاتا ہے

 

اس سال کے مانسون سیزن کے لیے آئی ایم ڈی کے تخمینہ بتاتے ہیں کہ جنوب مغربی مانسون مئی 31 کے آس پاس کیرالہ میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون کے اغاز کے حوالے سے اس کی پیش قیاسی سال 2015 کے علاوہ گزشتہ 19 سالوں میں کبھی بھی غلط ثابت نہیں ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button