انٹر نیشنل

اسرائیل کے شہریوں پر مالدیپ میں داخلہ پر لگی پابندی

نئی دہلی۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شدت کے پیش نظر مالدیپ حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، حکومت نے پاسپورٹ قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے اسرائیل کے پاسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومت کے اس فیصلہ کے بعد اب اسرائیل کے شہری مالدیپ نہیں جا سکیں گے

 

مالدیب کے وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اسرائیل کے شہریوں کو مالدیپ میں داخل ہونے پر پابندی کے قانون میں تبدیلیاں کی ہیں، کابینہ نے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے وزراء کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال 10 لاکھ سے زیادہ سیاح مالدیپ کا دورہ کرتے ہیں، مالدیپ حکومت نے فلسطینی شہریوں کی امداد اور فنڈز جمع کرنے کے لیے مسلم ممالک سے بات چیت کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

 

ساتھ ہی مالدیپ حکومت نے ان علاقوں کی نشاندہی کے لیے ایک خصوصی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں فلسطین کو مالدیپ کی مدد کی ضرورت ہے، حال ہی میں اسرائیل نے رفح میں ایک امدادی کیمپ پر بمباری کی تھی جس میں 45 فلسطینی شہید ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button