جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں سر عام قتل کی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج رات سر عام ایک شخص کا وحشیانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔مقتول کی شناخت بابو خان ​​ولد سردار خان عمر تقریباً 38 سال کے طور پر کی گئی ہے۔ مقتول روڈی شیٹر بتایا گیا ہے۔ حسن نگر کے قریب نامعلوم افراد نے تلواروں اور چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کر دیا۔بہادر پورہ پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اورنعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔بہادر پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی آپسی دشمنی کا شبہ‌ ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button