جنرل نیوز

این ایم کے گروپ کی جانب سے ضلع نظام آباد سے وابستہ کارنامہ حیات ایوارڈ یافتگان کی تہنیتی تقریب سے مقررین کا خطاب 

اردو زبان کے فروغ و تحفظ کیلئے اردو صحافت کا نمایاں رول۔مسعود احمد اعجاز

نظام آباد: 23/ (اردو لیکس)اُردو زبان کے فروغ و تحفظ کیلئے اردو صحافت کا نمایاں کرداررہا ہے اُردو زبان کے تحفظ کیلئے محبان اُردو کو کمربستہ ہوکر آگے آنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آبادکے زیر اہتمام مدین فارم ہاؤس بابن صاحب پہاڑی نظام آباد پر ریاستی اردو اکیڈمی کی جانب سے ضلع نظام آباد کے منتخب کارنامہ حیات ایوارڈ یافتگان کی تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اس تقریب کی صدارت محمد مسعود احمد اعجاز ضلع ترجمان کانگریس پارٹی نظام آبادو صدر این ایم کے سوسائٹی نے کی۔پروگرام کا آغاز محمد اقبال علی این آر آئی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ نے کارنامہ حیات ایوارڈ یافتگان سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، شیخ احمد ضیاء، ڈاکٹر عبدالقوی، رفیق شاہی، محمد عبدالقدوس رضوان اور معززین خیرمقدم کیا۔

 

این ایم کے ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا تعارف پیش کیا جناب احمد علی خان سینئر جرنلسٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور وہ گذشتہ 33سال صحافتی خدمات کو بحسن وخوبی انجام دے رہے احمد علی خان نے کہا کہ وہ اپنے فرائض غیر جانبدار، حقائق پر مبنی خبروں، و تجزیہ نگاری کو اپنا نصب العین بنائیں رکھا اور مستقبل میں جاری رکھنے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ احمد علی خان نے اردو زبان کے تحفظ کے لئے اردو صحافت سے وابستہ صحافیوں ادیبوں، شعراء کرام کی ستائش کی

 

اور بتایا کہ ریاستی تلنگانہ اردواکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ یافتگان کو ان کی خدمات کا اعتراف میرٹ کی اساس پر کیا گیا۔ احمد علی خان اردو داں احباب سے خواہش کی کہ وہ اپنے نونہالوں کو لازمی طور پر اردو زبان میں تعلیم بالخصوص انگریزی ذریعہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو تعلیم کااسکول انتظامیہ سے نظم کرنے اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کریں تاکہ اردو زبان کا تحفظ ہوسکیں۔

 

محمد مسعود احمد اعجاز نے صدارتی خطاب میں کہاکہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے شخصیات مختلف زمروں میں اردو اکیڈمی کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ نوازا جانا قابل فخر اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے مختلف اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے

 

۔اس موقع پر کارنامہ حیات ایوارڈ یافتہ محمد جاوید علی اسٹاف رپورٹر سیاست نظام آباد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔اس اجلاس ‌کوشیخ احمد ضیاء نے بھی مخاطب کیا۔اس موقع پر احمد علی خان صحافت محبوب حسین جگرکارنامہ حیات ایوارڈ (2021ء)، شیخ احمد ضیاء (2021ء)، ڈاکٹر عبد القوی(2022ء)، رفیق شاہی(2023ء)، محمد عبد القدوس رضوان(2023ء) کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے شاندار تہنیت پیش کی گئی

 

۔ اس سادہ سی پر اثر تقریب میں معززین گڑگو روہیت کانگریس کارپوریٹر،عبود بن حمدان، اسد حمدان، احمد سابق کارپوریٹر، محمد یوسف الدین خان سنیئر صح، محمد اسدفروٹ مرچنٹ سنیئر کانگریس قائد،محمد قدرت اللہ خان افسر،ا یم اے سلیم،مجیب الدین، عبد الستار، اے ایس آئی، شیخ فاروق، احمد محمد معین الدین، شیخ ممتاز علی ، سید فاروق، معین یونس، سید نواز،شیخ عبد الرحیم چھوٹو، مرزا معیز احمد بیگ،احمد ناگارام و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button