مہارشٹرا انتخابات میں ایک اور مسلم امیدوار بھی کامیاب – منتخب مسلم امیدواروں کی تعداد 10 ہوگئی
مہارشٹرا کے سلاڈ اسمبلی حلقہ سے شنڈے گروپ کے امیدوار عبدالستار نے چوتھی بار کامیابی حاصل کی ہے ان کے نتیجہ کا اعلان تاخیر سے ہوا کیوں کہ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ تھا ۔ انہوں نے ٹھاکرے گروپ کے امیدوار سریش بنکر کو شکست دی۔ دونوں امیدوار آخری راؤنڈ تک برابر تھے۔
کچھ راؤنڈز میں عبدالستار آگے تھے تو کچھ راؤنڈز میں سریش بنکر آگے تھے۔ بالآخر عبدالستار 2 ہزار 420 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ستار کو 1 لاکھ 37 ہزار 960 ووٹ ملے جبکہ سریش بنکر کو 1 لاکھ 35 ہزار 540 ووٹ ملے۔
اس طرح ان کی کامیابی کے بعد مہارشٹرا اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم نمایندوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے
ایک زمانے میں جب عبدالستار کانگریس میں تھے، سلوڈ اسمبلی حلقہ کو کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ عبدالستار اس سے قبل سلوڈ حلقہ سے تین بار ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔ وہ 2009 اور 2014 میں کانگریس کے ٹکٹ پر قانون ساز اسمبلی پہنچے تھے۔ پھر 2019 میں وہ شیوسینا کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترے۔ تب بھی وہ بڑے فرق سے جیت گئے تھے۔
2014 کے اسمبلی انتخابات میں عبدالستار نے کانگریس سے الیکشن لڑا تھا۔ اس وقت بھی بی جے پی نے سریش بنکر کو ان کے خلاف کھڑا کیا تھا۔ 2019 کی اسمبلی میں عبدالستار نے شیو سینا کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ مانیک راؤ پالوڈکر ان کے خلاف آزاد حیثیت سے میدان میں اترے تھے۔
عبدالستار نے 2014 اور 2019 میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ شیوسینا اور پھر این سی پی میں پھوٹ کے بعد عبدالستار کو سلوڈ حلقہ میں ووٹوں کی تقسیم کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔