مولانا ابوالکلام آزاد سوسائٹی کریم نگر کے زیراہتمام 30 نومبر کو کل ہند مزاحیہ مشاعرہ
مولانا ابوالکلام آزاد سوسائٹی کریمنگر کے زیراہتمام 30/ نومبر کو بروز ہفتہ 8.30 بجے شب بمقام کریسٹل کنونشن روڈ نمبر 11 ، خان پورہ میں عظیم الشان پیمانے پر ‘کل ہند مزاحیہ مشاعرہ ” کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے
۔جس کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرتہ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی میں جناب طاہر بن حمدان چیرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ ، جناب عظمت اللہ حسینی صاحب چیرمین ریاستی وقف بورڈ تلنگانہ شامل ہیں۔
کنوینر محمد ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل سوسائٹی کریمنگر ہونگے۔ مہمان شعراء اکرام میں راہی بستاوی ، مجاور مالیگاؤں ، شاہد عدیلی ، وحید پاشاہ قادری ، ٹیپیکل جگتیالی ، چچا پالموری ، لطیف الدین لطیف ، شیخ احمد ضیاء ، دلیر کملاکر ، منور علی مختصر شامل ہیں ۔ مقامی شعراء اکرام میں امجد سلیم امجد ، راحل کریمنگری , مسعود علی اکبر شامل ہیں۔ جوائنٹ کنوینر مشاعرہ سید اشتیاق احمد فاروقی، مسعود علی اکبر ۔ کو کنوینر ، میر شوکت علی۔ کو کنوینر مشاعرہ ، ظفر خان نائب صدر مولانا آزاد سوسائٹی کریمنگر ، محمد فیاض علی رضوی آرگنائزنگ سیکریٹری مولانا آزاد
سوسائٹی کریمنگر، محمد اکرم علی سیکریٹری شعبہ نشرواشاعت مولانا آزاد سوسائٹی کریمنگر ، شفیق احمد اطہر جرنلسٹ نے محبان اردو سے پر خلوص خواہش کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اردو دوستی کا ثبوت دیں۔ خواتین کے لیے علحدہ انتظام ہے۔