مبارکباد

نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی کالج فار بوائز کے پرنسپل جگدیش ریڈی کو بیسٹ پرنسپل ایوارڈ

نارائن پیٹ: 30 جنوری (اردو لیکس) تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل جونیر کالج بوائز نارائن پیٹ کے پرنسپل جگدیش ریڈی کو محبوب نگر میں منعقدہ ایک پروگرام میں بی شفیع اللہ سکریٹری ٹمریز تلنگانہ کے ہاتھوں بیسٹ پرنسپل ایوارڈ( توصیفی ایوارڈ ) 2022 سے نوازا گیا۔ اس موقع پر چیف ویجلنیس آفیسر ٹمریز تلنگانہ غوث محی الدین’ ٹمریز انجنئیر تلنگانہ محمد آصف’ ٹمریز شی ٹیم کے علاوہ آر ایل سی ٹمریز آفیسر محبوب نگر خواجہ جمیل احمد’ ویجلنیس آفیسر محبوب نگر ضمیر احمد خان’ سلیم ڈسٹرکٹ اکیڈمک کوڈینٹر ٹمریز ودیگر موجود تھے۔اس موقع پر پرنسپل دیورکدرہ جونئیر کالج محمد فرید’ ٹمریز نارائن پیٹ اسکول پرنسپل جناب خواجہ محبوب خان ودیگر نے جگدیش ریڈی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button