جامعة المؤمنات سے 6 سالہ کمسن طالب علم حافظ سید زید مبین تکمیل حفظ القرآن
حیدر آباد ۲۹ نومبر ( راست ) ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعۃ المؤمنات نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا کہ الحمد لله بفضل تعالیٰ بصدق حضور کمسن طالب علم حافظ سید زیده بین ولد سید مبین، عمر 6 سال ساکن یا قوت پورہ حیدر آباد نے 15 / ماہ کی مدت میں جامعۃ المؤمنات کے شعبہ حفظ القرآن سے ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعة المؤمنات کی راست نگرانی اور حافظہ فرحین بیگم معلمہ شعبہ حفظ القرآن کی خصوصی توجہ سے تکمیل حفظ القرآن کئے ہیں
۔ ان کے علاوہ حافظہ رقیہ کلثوم صدر شعبہ حفظ القرآن ، حافظه حفصه فرحت معلمہ شعبہ ہذا بھی ان کے اساتذہ میں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل جامعہ المؤمنات سے حافظ سید زید بین کی بہن 5 / سال 6 ماہ کی عمر میں اندرون ایک سال تکمیل حفظ القرآن کئے ہیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے ماں کی گود اولاد کے حق میں پہلی درس گاہ کا درجہ رکھتی ہے اس کے مصداق ان دونوں کے تکمیل حفظ القرآن انکی والدہ ماجدہ ڈاکٹر مفتیہ حافظه ذریشماں تبسم مؤمناتی فارغه جامعة المؤمنات کی انتھک محنت و مشقت کا نتیجہ ہے۔ والدین کے اثرات اولاد پر مرتب ہوتے ہیں۔
اس موقع پر انجمن اصلاح البنات تنظیم طالبات جامعہ المؤمنات کے ذمہ داران نے کمسن حافظ قرآن کو تہنیت پیش کئے ۔ جامعہ المؤمنات مغلپورہ حیدر آباد میں اس کمسن طالب علم کے تکمیل حفظ القرآن کے موقع پر تہنیتی تقریب منائی گئی ،
اس تقریب میں ڈاکٹر مفتیه ناظمه عزیز مؤمناتی شیخ الفقہ جامعۃ المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ تمین تحسین و مناتی شیخ الادب جامعۃ المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ مؤمناتی شیخ التفسیر جامعۃ المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم مؤمناتی شیخ المعقولات جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر مفتیہ نسرین افتخار مؤمناتی شیخ التفسير جامعة المؤمنات ، ڈاکٹر منتقیہ عائشہ سمیہ ، ڈاکٹر منقیہ صدیقہ فاطمہ، ڈاکٹر مفتیہ نکہت حسینی ، حافظہ ثناء احمد ، مفتیہ حافظہ محمدی زرین رومانه،
حافظہ آمنہ نکبت ، ڈاکٹر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، جناب محمد احمد پاشاہ ، ڈاکٹر عبدالغفور پرویز ، جناب مفتی عبد الرحیم قادری محمد حیدر علی، سید افضل ، سید محی الدین وغیرہ شریک رہے۔