تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں شیر کے حملہ میں نوجوان لڑکی ہلاک

آصف آباد ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی کو شیر نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ جمعہ کی صبح کاغذ نگر منڈل کے نازرول نگر میں لڑکی کھیت کے کام کے لئے جا رہی تھی کہ اس پر شیر نے حملہ کیا۔ لڑکی بری طرح زخمی ہو گئی۔

 

اس کے ساتھ موجود مزدوروں نے شور مچایا جس سے شیر وہاں سے بھاگ گیا۔ لڑکی کو فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکی ہے ۔

 

مہلوک کی شناخت گنارم گاؤں کی مورلے لکشمی (21 سال) کے طور پر ہوئی۔اس کے گھر والوں نعش کے ساتھ  انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کاغذنگر کے فارسٹ آفس کے سامنے دھرنا دیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button