نیشنل
میدان میں کرکٹر عمران پٹیل کا انتقال۔ پونے میں افسوس ناک واقعہ
نئی دہلی: پونے میں ایک ایگزیبیشن کرکٹ میچ میں ایک کرکٹر کی کھیل کے میدان میں قلب پر حملہ سے موت ہوگئی جس کے ساتھ ہی تمام ساتھیوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ 35 سالہ عمران پٹیل اوپنر کے طور پر کریز پر آئے۔
تھوڑی دیر بعد انھوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ ان کے سینے کے بائیں جانب درد ہو رہا ہے۔ آن فیلڈ امپائرز سے بات چیت کے بعد وہ واپس جارہے تھے کہ تھوڑی دور جاتے ہی گرپڑے اور ان کی انتقال ہوگیا۔ میچ کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران کے ویڈیوز سامنے آئے جس میں یہ پورا واقعہ قید ہوگیا۔
انھیں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ڈاکٹروں نے بعد معائنہ کرکٹر کو مردہ قراردیا۔