جنرل نیوز

تفسیرالملتقط کو کتابی شکل دینا حضرت ڈاکٹرسید شاہ خسرو حسینی کا عظیم الشان کارنامہ

تعلیمی وملی خدمات کو جناب محمد قمرالدین کا خراج

حیدرآباد 30 ـ نومبر ( اردو لیکس )جناب محمد قمر الدين سابق چيرمين مائناريٹی كميشن تلنگانه نے اپنے ايك تعزيتی بيان ميں كہا كه حضرت ڈاكٹر سيد شاه خسرو حسينی صاحب مرحوم ممتاز ومایہ ناز ماهر تعليم اور ملت کے حقیقی دردمند انسان تھے انھوں نے بہت دور انديشی كے ساتھ قوم كے لئے كئی يادگار كارنامے انجام ديئے ہیں ،جن ميں تعليمی اداروں كا قيام اور ان كی ترقی بہت ہی اهميت كی حامل هيں

 

ان ميں ايك اهم كارنامه ” تفسير الملتقط ” كو كتابی شكل ميں منظر عام پر لاناعظیم الشان کارنامہ هے يه تفسير سلسله چشتيه سے وابسته بزرگ حضرت خواجه بنده نواز گيسودراز سے ماخوذ هے ، يه صوفيانه تفسير عرصه دراز تك بشكل مخطوطه گلبرگه ميں موجود تھی – جو تقريبا دو هزار صفحات پر مبنی هے – خسرو صاحب كی شديد خواهش تھی كه اسكو دائرة المعارف حيدرآباد سے شائع كيا جائے اس سلسلے ميں انھوں نے دائرة المعارف كے ڈائركٹر سے ملاقاتيں بھی كيں چنانچه پروفيسر ڈاكٹر مه جبين اختر سابق ڈائركٹر اور سكريٹری (جو خود بھی سلسله چشته سے تعلق ركھتی هيں) نے شخصی دلچسپی اور كوشش سے پہلی بار دائرة المعارف سے شائع كيں اسكي 3 جلديں عمده طباعت سے آراسته هوكر منظر عام پر آچكي هيں)

 

اس كي پہلی جلد كی اشاعت 2016ء ميں دائرة المعارف سے هوئی ، اس صوفيانه تفسير كي تقريظ جناب ابراهيم الهدهد نائب رئيس جامعه ازهر اور حضرت مولانا محمد خواجه شريف شيخ الحديث جامعه نظاميه نے لكھی اس كا عربی مقدمه پروفيسر ڈاكٹر مه جبين اختر صاحبه نے اردو مقدمه مولانا محمد خواجه شريف نے اور انگريزي مقدمه بذات خود ڈاكٹر سيد شاه خسرو الحسيني نے قلمبند كيا ، جلد اول كی رسم اجراء دو بار هوئی – پہلی مرتبه حيدرآباد ميں دائرة المعارف كے جلسه ميں اور دوسری مرتبه سيد شاه خسرو الحسينی نے بذات خود گلبرگه ميں عرس شريف 613 ميں كی تھی

 

” تفسير الملتقط ” كو آٹھويں صدی هجری ميں حضرت خواجه بنده نواز گيسودراز صاحب نے دلی ميں تحرير فرمايا تھا ، اپنے شاگردوں اور مريدوں كو اسی سے درس ديا كرتے تھے ، اس صوفيانه تفسير ميں قرآن پاك كے ان آيات كا انتخاب كيا گيا ہے جن ميں تصوف كے رموز واسرار پائے جاتے ہيں جلد دوم اور جلد سوم كی رسم اجراء كرنے كی سعادت اس حقير كو دائرة المعارف كے تفصيلی معائنه كے وقت حاصل هوئی (21/فبروري 2020م) جناب قمر الدين صاحب نے مزيد کہا كه اس دوره ميں ميرے ساتھ كميشن كی ٹيم كے علاوه سابق رجسٹرار عثمانيه يونيورسٹي پروفيسر گوپال ريڈی اور ان كے همراه چند آفس كے لوگ بھی شامل تھے

 

” تفسير الملتقط ” كی دو جلدوں كے علاوه ديگر موضوعات پر مشتمل چند اور كتابوں كی بھي رسم اجراء كی گئی تھی ، علاوه ازيں ايك ريسرچ هال كا افتتاح بھي ميرے ہی ہاتھوں هوا تھا ،حضرت بنده نواز كی اس تفسير ميں قرآن پاك كي منتخب آيات کی صوفيانه تشريح آسان فهم اور ايك جداگانه انداز ميں بيان كی گئی ہيں ، اس كار خير سے متعلق تمام لوگوں كی الله مغفرت فرمائے ، نئے سجاده نشين سے اميد هيكه وه اپنے والد كے مشن كو آگے بڑھائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button