تلنگانہ
ضلع آصف آباد میں شیر کی دہشت۔ ایک اور کسان پر حملہ
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع آصف آباد ضلع کے کاغذنگرمیں جمعہ کوایک لڑکی کو ہلاک کرنے کے بعد ہفتہ کو شیر نے دُباگڈہ گاوں میں ایک کسان پر حملہ کردیا۔
یہ کسان اپنے کھیت میں کام کررہاتھا۔مقامی افرادنے بتایا کہ اس حملہ میں کسان جس کی شناخت آرسریش کے طورپر کی گئی ہے، شیر کے حملہ میں اس کی گردن زخمی ہوگئی۔سریش کے حملہ میں وہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تاہم وہ زخمی بتایا گیا ہے۔اس کو زخمی
حالت میں علاج کے لئے فوری طورپرکاغذنگر کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔