سفارت خانہ ہند ریاض – ۱۲واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام
ریاض ۔ کے این واصف
فلمیں ملک کی ثقافت، تہذیبی معیار اور اخلاق و کردار کی ترجمانی کرتی ہیں۔ اس فلم فسٹیول کا مقصد ناظرین کو ایک دوسرے کے ملک کی تہذیب سے واقف کرانا ہے۔ یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ سفارت خانہ ہند ریاض میں جمعہ کو سفارت خانے کے زیر اہتمام منعقد 12ویں انٹرنیشنل فلم فسٹیول 2024 کے اختتامی تقریب سے مخاطب تھے۔ انھوں نے اختتامی روز دیکھائی گئی انڈین فلم “83” کی تفصیلات سے بھی واقف کرایا۔
امسال جملہ ۹ فلمین دیکھائی کیئن۔ افتتاحی روز پریشم 2 (ملیالی فلم انگلیش ٹائٹلز کے ساتھ) اسکرین کی گی تھی۔ جس کے بعد 18 سے 29 نومبر کے درمیان ارجنٹینا، فرانس، اسپین، ویننزولا، آسٹریلیا، سری لنکا, وییٹنا اور انڈیا کی فلمین دیکھائی گیئں۔ ابتداء میں فرسٹ سکریٹری سفارت خانہ ہند دنیش سیتھیا نے خیرمقدم کیا۔ جس کے بعد انھون نے یوسف علی چیف آپریٹنگ آفیسر MASAH Specialized Construction Company کو اسٹیج پر مدعو کیا جنہین سفیر ہند کے ہاتھوںیادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔
یوسف علی نے یہ مومنٹو کمپنی کے جنرل مینجر محمد عبدالنعیم کی نمائیدگی کرتے ہوئے حاصل کیا۔ MASAH کمپنی اس فلم فسٹیول کے اسپانسرز ہیں۔ ۱۲ویں فلم فسٹیول کی اختتامی تقریب مین نائب سفیر ہند ابوماتھن جارج کے علاوہ ہندوستانی سفارت کار دیگر ممالک کے سفیر و سفارت کار، انڈین کمیونٹی کے مرد و خواتین کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔