جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ ، 4 خواتین ہلاک

نلگنڈہ _ 16 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھونگیر ضلع میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 4 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ یہ حادثہ بھونگیر ضلع  کے چوٹ اپل منڈل  میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے مخالف سمت سے آنے والے  مزدوروں کو لے جانے والے آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین خواتین کی  موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ ایک اور خاتون ہاسپٹل پہنچنے کے دوران جانبر نہ ہو سکی۔دیگر زخمیوں کو حیدرآباد کے پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ مرنے والی خواتین کا تعلق دیولما نگرم گاوں کے مزدوروں کے طور پر شناخت ہوئی ۔مرنے والوں میں ڈاکوجی ناگا لکشمی (28) اناسویا (55) دھنالکشمی (35)، دیوراپلی سریشا (30) ہیں۔ یہ تمام زرعی مزدور بتائے گئے ہیں جو کھیت میں کام کرنے آٹو میں جارہے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button