جرائم و حادثات

شیر خوار جڑواں بچوں کو 8 ویں منزل سے پھینک کر ماں نے بھی لگا دی چھلانگ۔ حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد، سکندرآباد کے بنسی لال پیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون نے اپنے جڑواں بچوں کو عمارت کی 8ویں منزل سے نیچے پھینک دیا اور خود اس نے بھی چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ڈبل بیڈ روم مکانات میں پیش آیا۔

 

 

پولیس نے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سوندریا نامی خاتون نے شوہر گنیش کی طرف سے مزید جہیز لانے کے لیے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ گاندھی نگر پولیس نے کہا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button