جرائم و حادثات

کریم نگر کا نوجوان پداپلی ضلع کے آبشار میں گر کر ہلاک

کریم نگر _ 26 جولائی ( اردولیکس  تلنگانہ کے ضلع پیداپلی میں واقع گوری گنڈالا آبشار میں گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ کریم نگر کے کسان نگر سے تعلق رکھنے والا مانوپتی وینکٹیش چہارشنبہ کے روز اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تفریح منانے آبشار گیا تھا جہاں اس کی حادثاتی طور پر  آبشار میں گرنے سے موت ہو گئی۔ دو اور لاپتہ تھے۔

 

آبشار میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر بسنت نگر پولیس  حادثہ کے مقام پر پہنچ کر ماہر تیراکوں کی مدد سے نعش کو باہر نکال لیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پداپلی ضلع ہاسپٹل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button