نیشنل

ڈانس کرتے ہوئے ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی موت _ ویڈیو دیکھیں

لکھبو_ 3 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش میں ڈانس کرتے ہوئے مرنے والے ایک شخص کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ پربھات پریمی نامی شخص بریلی کے ایک ہوٹل میں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوا۔ وہ انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں لیب ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا تھا ۔ ہوٹل میں منعقد پارٹی میں پربھات نے بالی ووڈ کے گانوں  پر رقص کررہا تھا

 

یہ دیکھ کر سب نے سیٹیوں اور چیخوں کے ساتھ پربھات کو مزید جوش میں لا لیا ۔اس دوران ڈانس کرتے ہوئے پربھات اچانک گر گیا ۔ اس کے دوست جو پارٹی میں تھے انہوں نے   کارڈیک پریشر دیا جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ جس کے بعد ان لوگوں نے اسے ہاسپٹل لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر چکا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button