جنرل نیوز

کو رٹلہ میں سیرت النبی مسابقتی امتحان کے انعامات کی تقسیم ،اطہر فاطمہ کو پہلا مقام

 

عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیراہتمام 31 ڈسمبر 2023 کو اسٹار فنکشن ہال میں منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اسلامی مسا بقتی امتحان کے نتائج کااعلان 26جنوری کو دوپہر 2:30 سے اسٹار فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و تقسیم انعامات ( برائے خواتین)میں کیا گیا ۔ اس پر وگرام میں خواتین مہمانا ن خصوصی کے طور پر محمد عبد الروف صاحب مستاجر برگ آبنوس کی والدہ محترمہ نے شرکتان کے علاوہ اہلیہ محترمہ مرحوم محمد عبد المختار صاحب اور اہلیہ محترمہ عبد الا سرار صاحب نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ ان ہی مہمانوں کے ہاتھوں کامیاب خواتین میں انعامات کی تقسیم کی گی۔

اطہر فاطمہ زوجہ فیروز خان ( بلا ل پورہ) نے جملہ 100 میں سے 96نشا نات حاصل کرتے ہوے پہلا مقام حاصل کیا ۔ سمیہ فاطمہ زوجہ محمد وسیم نے 90نشانات حاصل کرتے دو سرا مقام حاصل کیا اسما فردوس بنت محمد عبد الرحیم نے 89 نشا نا ت حا صل کر تے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔ انعامات میں پہلا انعام سولہ تولہ چاندی اور دوسرا انعام 14تو لہ چاندی اور تیسرا انعام 10تو لہ خالص چاندی پر مشتمل تھا ان تین ٹاپرس کو گل پو شی شا ل پو شی کے ساتھ میمنٹو سے بھی نواز اگیا۔ ان کے علا وہ ترغیبی انعامات حاصل کرنے والی‌ 16 خواتین کو فی کس سوا تو لہ چاندی اور میمنٹو سے نوازا گیا ۔

مولانا محمد عبد الکریم اسعدی امام و خطیب مسجد عیدگاہ نے افتتاحی کلمات پیش کیے ۔

اس پر و گرام کے مہمان مقررین ریاست تلنگانہ کے ممتاز عالم دین حضرت مو لانا محمد شفیع الدین صاحب ندوی نقشبندی نے خواتین میں تفصیل سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں مفتی غیاث محی الدیں صاحب قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر نے خواتین کو مخاطب کیا اور مسابقتی امتحان کے کامیاب انعقاد پر سوسائٹی کے ذمہ داران کو مبارک باد پش کیا ۔ اور مفتی صاحب کے زبانی انعامات کا اعلان کیا گیا ۔ پروگرام میں جناب عبد الاسرا ر صاحب صدر عیدگاہ کمیٹی اور محمد رفیع صاحب کونسلر نے شرکت کی ۔

پروگرام کے آخر میں سو سا یٹی کی جانب سے مر د و خو اتین مہمانوں کی میمنٹو و شال پوشی کے ذریعہ تہنیت کی گیی۔

پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سو سا یٹی کے ممبران محمد عبد الرحیم صاحب کنوینر مسابقتی امتحان ، عقیل احمد صاحب ٹیچر ،فصیح الدین شکیل صاحب ٹیچر ،عبدا لر حیم صاحب خادم عیدگاہ مسجد ، عبد الواجد صاحب موظف پرنسپل ،جناب و سیم صاحب ،محمد فصیح الدین صاحب ،عبدالوحید صاحب ،شبیر صاحب ،شیخ عظمت ،اطہر صاحب روشنی ، شریک تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button