انٹر نیشنل

سعودی عرب میں کرسمس ٹری لانے کی اجازت نہیں ہے

ریاض ۔ کے این واصف
مملکت سعودی عرب میں مورتیان یا غیر اسلامی مذہبی علامات لانا ممنون ہے۔ اگلے ماہ کرسمس ہے۔ اس سلسلہ میں قبل از وقت سعودی کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں “کرسمس ٹری “سمیت دیگرغیر اسلامی مذہبی علامات درآمد کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے‘۔ عاجل نیوز کے مطابق کسٹم اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ’قوانین کے مطابق مملکت میں غیراسلامی مذہبی علامات جن میں کرسمس ٹری بھی شامل ہے درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی‘۔ ایک شخص نے کسٹم اتھارٹی سے سوال کیا تھا کہ ’کیا مملکت میں کرسم ٹری یا اس قسم کی دیگراشیا درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟‘۔ سوال کے جواب میں کسٹم اتھارٹی نے وضاحت جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button