تلنگانہ

تلنگانہ کے کڑم پراجیکٹ کے 11 دروازے کھول دیئے گئے

نرمل _ 21 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڑم پراجیکٹ کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کہ وجہ سے کڑم نارائنا ریڈی پراجیکٹ میں ہزاروں کیوسک  پانی داخل ہورہا ہے جس کے پیش نظر محکمہ آبپاشی کے افسران کو الرٹ کر دیا گیا اور پراجیکٹ کے 11  فلڈ گیٹس کو  کھول کر گوداوری میں 1,43,000 پانی چھوڑا گیا، فی الحال ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک  پانی کڑم آبی ذخائر میں داخل ہو رہا ہے۔ کڑم پراجیکٹ کی مکمل گنجائش 700 فٹ ہے اور اس وقت یہ 695.500 فٹ پانی موجود ہے حکام کا کہنا ہے کہ اگر سیلابی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا تو مزید فلڈ گیٹس اٹھائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button