تلنگانہ

حیدرآبادی خاتون نے تین بچوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی – سعودی عرب کے الخبر میں دل دہلا دینے والا واقعہ

سعودی عرب کے شہر الخبر میں منگل کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

 

تفصیلات کے مطابق خاتون کی شناخت سیدہ ہمیرا امرین کے طور پر ہوئی ہے جو ٹولی چوکی، حیدرآباد کے محمدی لائنز (ایم ڈی لائنز) کی رہنے والی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے جڑواں بیٹوں صادق احمد اور عادل احمد (عمر 7 سال) اور کمسن بیٹے یوسف احمد (عمر 3 سال) کو باتھ ٹب میں ڈبو کر ہلاک کر دیا۔ بچوں کو مارنے کے بعد خاتون نے اپنی جان لینے کی کوشش بھی کی۔

 

ذرائع کے مطابق شوہر محمد شہنواز شام میں کام سے گھر واپس آئے تو بچوں کی نعشیں دیکھ کر صدمے میں آ گئے اور فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

 

ذرائع کے مطابق خاتون اپنے بچوں کے ساتھ وزٹ ویزا پر سعودی عرب میں مقیم تھیں۔ قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ ذہنی دباؤ اور تنہائی کا شکار تھیں جبکہ خاندانی تنازعات کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

 

واقعے کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔ سعودی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button