جرائم و حادثات

نقلی خودکش حملہ آور حیدرآباد کے ایک بینک میں گھس گیا۔ اڑ گئے لوگوں کے ہوش

حیدرآباد: حیدرآباد کے خانگی بینک میں چہرے پر ماسک لگائے ایک شخص داخل ہوگیا اور رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ وہ خودکش بمبار ہے، اس کی بات نہیں مانی گئی تو وہ اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لے گا، جسکے ساتھ ہی وہاں موجود افراد اور ملازمین کے ہوش اڑ گئے۔

پورا معاملہ یہ ہے کہ آج شیواجی نامی شخص نے اپنے جسم پر بم باندھ کر شاہ پور نگر، جیڈی میٹلہ کے آدرش بینک میں گھس گیا۔ اس نے بینک کے عملے کو دھمکی دی کہ اسے دو لاکھ چاہیے۔ اس نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ اگر اسے رقم نہ دی تو وہ خود کو بم دھماکہ سے اڑا لےگا۔ اس اثناء میں بینک کے سیکورٹی عملہ نے چالاکی سے کام لیا اور شیواجی کو پکڑ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملنے کے بعد جیڈی میٹلہ پولیس بینک پہنچی اور خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ تاہم ملزم کی گرفتاری کے بعد اصل بات سامنے آگئی۔ شیواجی کے جسم پر بندھے ہوئے بم نقلی پائے گئے جس پر سب نے راحت کی سانس لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شیواجی نے یو ٹیوب میں دیکھ کر لوٹنے کا یہ منصوبہ بنایا تھا جو ناکام ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button