جنرل نیوز

جمعیت علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کی اصلاح معاشرہ مہم _ کاماریڈی میں اجلاس سے علماء کرام مفتی غیاث الدین ومفتی فصیح الدین ندوی کا خطاب     

معاشرہ کی اصلاح کے لۓ کمربستہ ہونے کی ضرورت ہے

نظام آباد 5 ڈسمبر ( اردو لیکس ) معاشرہ کی اصلاح اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنی ذات کی اصلاح سے کام شروع کریں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے دلوں میں اللہ سبحانہ وتعالی ورسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم کی محبت و عظمت بھری ہوئی تھی اسی لئے معاشرہ سب سے اچھا معاشرہ بن گیا تھا آج پھر ضرورت اس بات کی ہےکہ اللہ کا ڈر وخوف کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح محبت وعقیدت پیدا کی جاۓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے سنتوں کے مطابق عمل کیا جائے تو پورا معاشرہ درست ہو جائے گا

 

جمعیت علماء ہند کی اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز کاماریڈی سٹی جمعیت علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے کیا نیز سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کی اصلاح کے لئے ضرورت اس بات کی ہیکہ ہر محلہ میں ایک سماج سدھار کمیٹی بنائی جائے جسمیں علاقہ کے بڑے لوگوں کی رہنمائی ہو وہ گلی محلہ میں گشت کرکے لوگوں کو معاشرہ میں پھیلی ان سنگین بیماری کی طرف توجہ دلائیں جو کے کینسر کی طرح تیسرے اسٹیج پر ہے اس سلسلہ میں سخت محنت کی ضرورت ہے جس سے کہ معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو ختم کیا جاسکے اُسکا طریقہ یہ ہوکے گھر گھر جا کر گشت کے ذریعہ اس مہم کو لوگوں تک پہچائیں اگر مسلسل ہم اس طرح کی محنت جاری رکھیں گے تو انشاء اللہ ہمارے سماج میں سدھار آئیگا دینی اعتبار سے عقائد کے اعتبار سے اعمال کے اعتبار سے رسم و رواج کے اعتبار سے ظلم و ستم کے اعتبار سے ہر طرح سے سماج میں سدھار آئیگا آج مسلمانوں کو عدالتوں میں اپنے چھوٹے سے چھوٹے مقدمات کو حل کرانے کے لیے وقت اور مال دونوں کی بربادی ہوتی ہے اور سالوں کاٹنے کے بعد رنجیشیں الگ بڑھ جاتی ہے ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم ان کے آپسی اختلافات کو دور کیا جاے تاکہ امت کا مال اور وقت ضائع ہونے سے بچ جاے ۔

 

شادی بیاہ میں آج جو رسم و رواج کا چلن عام ہوچکا ہے وہ مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے شادی بیاہ میں فضول خرچی کرنے والے لوگوں کے پاس جاکر اُن کو سمجھانا چاہیئے اور محلہ اور بستی کا ماحول سنت کے مطابق رسم ورواج سے پاک شادیوں کا چلن عام کیا جاے اس طرف بھی توجہ دلانے کی بھی ضرورت ہے کہ بچیوں کو والدین اسکول و کالج میں داخل کروا کر مطمئن بیٹھ جاتے ہیں انکو چاہیئے کہ اُن کے جانے سے آنے تک نگرانی رکھنی چاہیے علماء کرام سے دینی و دنیاوی ہر کام میں رہبری و رہنمائی حاصل کی جاے تب ہی سدھار ممکن ہے

 

مفتی محمد فصیح الدین ندوی ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی وصدر سٹی جمعیت علماء حیدرآباد نے بھی قرآن وسنت کی روشنی میں تفصلی خطاب فرماتے ہوے اصلاح معاشرہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوے کہاکہ مسلمان فجر کی نماز میں صد فیصد آئیں اس کی فکر کی جاے عبادات کی پختگی کے ساتھ معاملات کے سدھار کی فکریں کی جاے اپنے گھر اولاد اور امت مسلمہ کے افراد کے لے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اصلاح معاشرہ مہم کے سلسلے میں مسجد قباء کاماریڈی میں منعقدہ اجلاس کی سرپرستی حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلعی جمعیت علماء نے کی جبکہ نگرانی اور نظامت کے فرائض پروگرام کے روح رواں مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیت علماء کاماریڈی ورکن اصلاح معاشرہ کمیٹی جمعیت علماء تلنگانہ وآندھرا نے بحسن خوبی انجام دیا

 

اجلاس کا آغاز حافظ عبد الرازق کی قرات کلام پاک عزیز الدین عزیز صدر حلقہ اسلام پورہ نے حمد باری تعالیٰ سے کیا رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ھدیہ نعت سید برھان وابرار نے پیش کیا۔ حافظ محمد سردار خان ومحمد عبدالکریم صدر مسجد قباء ونوجوانان اسلام پورہ نے مہمانوں کا استقبال کیا حافظ محمد یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی نے شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا

 

اجلاس میں علماء ائمہ حفاظ کرام کے علاؤہ محمد مجیب الدین صاحب سرپرست جامع مسجد مرکز محمد جاوید علی صدر مسجد محمود اشرف الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری ضلعی جمعیت علماء کاماریڈی مولانا نظر الحق قاسمی مولانا منظور مظاہری مقامی جمعیت حافظ محمد تقی الدین منیری پریس سیکریٹری حافظ محمد امتیاز کاشفی مولوی شیخ نورالالیاس محمد امجد کونسلر پرویز محمد اسماعیل خازن جمعیت کاماریڈی اردو صحافت سے وابستہ افراد بالخصوص محمد عبدالرحمن وکارکنان جمعیت کے علاؤہ عامۃالمسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button