جرائم و حادثات

کرناٹک میں دلخراش سڑک حادثہ 12 ہلاک۔ویڈیو وائرل

ریاست کرناٹک میں رونما دلخراش سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے یہ حادثہ چیک بلا پور کے قریب پیش آیا۔‌

 

ذرائع کے مطابق سڑک پر رکے ہوئے ٹینکر کو ٹاٹا سومو گاڑی نے برق رفتاری کے ساتھ ٹکر دے دی جس کے نتیجے میں 12 افراد کی موت ہو گئی ان تمام کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے بتایا گیا ہے۔

 

مرنے والوں میں آٹھ مرد تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ حادثہ میں دیگر دو زخمی بتائے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا سمجھا جاتا ہے کہ کہر کی وجہ سے ڈرائیور کو سامنے کی گاڑی نظر نہیں آئی اور حادثہ ہو گیا۔

 

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button