جرائم و حادثات

حیدرآباد دلخراش سڑک حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں آج صبح رونما خوفناک سڑک حادثہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگیا۔ آج صبح نارسنگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک تیز رفتارکار نے سڑک کے کنارے سے گزرنے والے تین افراد کو ٹکر دے دی تھی جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت انورادھا اور ممتا کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا تعلق شانتی نگرسے بتایا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ منگل کی صبح 6:11 بجے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button