16 اور 17 اگست کو تلنگانہ میں ہوگی زبردست بارش

حیدرآباد 13 اگسٹ/ محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں 16 اور 17 اگسٹ کو زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں بارش ہوگی۔ واضح رہے کہ پچھلے دو دنوں سے تلنگانہ کے کئی مقامات پر ہلکی یا تیز بارش ہورہی ہے۔ شہر حیدرآباد میں کل رات بھی موسلا دھار بارش ہوئی اور آج صبح سے ہی موسم ابر آلود ہے اور سہ پہر کے وقت حیدرآباد و سکندرآبا د کے بعض مقامات پر بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔