نیشنل
بالی ووڈ اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے

حیدرآباد: بالی ووڈ کے اداکار مکل دیو کا 54 سال کی عمر میں دیہانت ہو گیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی رات آخری سانس لی۔ مکُل دیو نے ٹی وی سے لے کر فلموں تک میں نمایاں کام کیا ہے۔وہ ’سن آف سردار کے علاوہ کئی فلموں میں کام
کرچکےہیں۔ذرائع کے مطابق مکُل دیو کچھ عرصے سے علیل تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مکل دیو شہنشاہ جذبات دلپ کمار کے ساتھ فلم قلعہ میں بھی کام کرچکےہیں، وہ تلگو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے
ہیں۔اداکار منوج باجپئی نے "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر مکُل دیو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی پوسٹ میں لکھا میں "جو محسوس کر رہا ہوں اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ مکُل میرے لیے بھائی جیسے تھے، ایک ایسا
فنکار جس کی گرمجوشی اور لگن بے مثال تھی۔ بہت جلد، بہت کم عمر میں وہ ہمیں چھوڑ گئے۔