جگتیال: ڈاکٹر امبیڈکر جینتی پر کانگریس اقلیتی سیل. کے صدر مکثر علی نیہال کی جانب سے خراج عقیدت

جگتیال ٹاؤن میناریٹی سیل کانگریس کے صدر مکثر علی نیہال نے آج بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 133 ویں جینتی کے موقع پر تحصیل چوراہے پر واقع ان کے مجسمہ پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے آئین کو تشکیل دے کر سماجی انصاف اور مساوات کی بنیاد رکھی۔
مکثر علی نیہال نے کہا کہ آج کے دور میں ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ملک میں آئینی اداروں کو چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بابا صاحب کے نظریات کو اپناتے ہوئے اتحاد، بھائی چارہ اور مساوات کو فروغ دیں۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنان کے علاوہ سینر لیڈر مجیب الدین بھی موجود تھے جنہوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کے نظریات پر عمل پیرا رہنے کا عزم ظاہر کیا۔