شادی سے تین دن قبل روڈی شیٹر مسیح الدین کا قتل – حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں اتوار کی ادھی رات کو ایک راؤڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا ۔ جن کی تین بعد شادی ہونے والی تھی
تفصیلات کے مطابق فلک نما کا رہنے والا راؤڈی شیٹر مسیح الدین کو اتوار کی رات نامعلوم افراد نے بے رحمی سے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ رین بزار کے علاقہ کے دبیر پورہ فلائی اوور کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، کچھ نامعلوم افراد نے مسیح الدین پر چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس کو شبہ ہے کہ مسیح الدین کے پرانے دشمنوں نے ہی اس واردات کو انجام دیا ہے۔
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، مسیح الدین کا ریکارڈ راؤڈی شیٹر کے طور پر پولیس میں موجود تھا اور صرف تین دن بعد شادی ہونے والی تھی۔ اور رقعہ تقسیم کررہے تھے