دہلی کی لڑکیوں کی حیدرآباد میں عصمت ریزی

حیدرآباد 18 اگست/ دہلی کی دو لڑکیوںکے ساتھ حیدرآباد کی ہوٹل میں عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ پتہ چلا ہے کہ 20 سالہ خاتون اپنے مالک کی بیٹی کے ساتھ تفریح کے لئے شہر آئی ہوئی تھی۔ وہ تمام بنجارہ ہلز کی ایک ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے۔ خاتون نے شکایت کی کہ کل ان کے ساتھی کہیں باہر گئے ہوئے تھے اس دوران ہوٹل کا ایک ملازم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ کمرے میں آیا اور اس نے اسے اور اس کے مالک کی بیٹی کو الگ الگ کمروں میں بند کردیا بعد ازاں ان دونوں کی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس ملزموں کو تلاش کررہی ہے۔