انٹر نیشنل
انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی کم عمر طالبہ ٹینک میں غرق

حیدرآباد ۔ کے این واصف
انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کے UKG کی طالبہ کا حادثاتی طور پر واٹر ٹینک میں گر جانے سے موت واقع ہوگئی۔
آئی آئی ایس آر کی پرنسپل مسز میرا رحمان کے جاری نوٹ مین اس دردناک واقع کی اطلاع دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسکول میں منعقد ایک پروگرام مین شرکت کے بعد عائشہ بلال اپنی والدہ کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ گھر کے قریب واقع ایک کھلے واٹر ٹینگ میں گرپڑی۔ لاکھ کوشش کے باوجود اسے بچایاناجاسکا۔
اسکول کی پرنسپل نے اپنے ایک بیان مین اس دل ہلا دینے والے واقع مین عائشہ بلال کی بےوقت موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ پرنسپل نے تمام اولیا سے کہا کہ اپنے بچون کی حفاظت پر پوری توجہ دین۔ بچے ہمارے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔