ایک ہی منڈپ میں دو دلہنوں سے شادی ۔ تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے قبائیلی علاقے میں ایک نوجوان نے ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی کی اس طرح کا واقعہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پیش آیا۔
جینور منڈل کے عڈڈے سرہ گاؤں سے تعلق رکھنے والےآترم چترشا اور ایک لڑکی پچھلے چار سال سے ایک دوسرے کی دام محبت میں گرفتار تھے۔اسی دوران کیرامیری منڈل کے سانگی گاؤں کی ایک اور لڑکی سے نوجوان کو ایک سال قبل محبت ہوگئی۔
پندرہ دن قبل اس دوسری لڑکی کے ساتھ رشتہ کی بات چیت بھی ہو چکی تھی۔جب یہ بات پہلی محبوبہ کو معلوم ہوئی تو دونوں لڑکیوں نے خاندان اور بزرگوں کی موجودگی میں اس بات پر اتفاق کر لیا کہ وہ دونوں آترم چترشاہ سے شادی کریں گی۔
اس کے بعدایک ہی منڈپ میں باقاعدہ شادی کی رسم ادا کی گئی۔رشتہ داروں کے مطابق چترشا نے ایک تحریری معاہدے میں وعدہ کیا ہے کہ وہ دونوں بیویوں کا یکساں خیال رکھے گا۔