جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع کے عازمین حج کیلۓ ضروری و اہم اطلاع

نارائن پیٹ: 11 فروری (اردو لیکس/صادق چاند) جناب امیر الدین ایڈوکیٹ صدر حج سوسائٹی ضلع نارائن پیٹ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمیع مسلمانان ضلع نارائن پیٹ و عازمین حج و زیارت حرمین شریفین کو یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ الحمدللہ اب کی مرتبہ نارائن پیٹ ضلع کیلۓ علیحدہ کوٹہ مختص کردیا گیا ہے ، 10/فروری بروز جمعہ سے حج کمیٹی آف انڈیا، نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر، حج 2023, کیلئے فارم داخل کرنے کا آپشن کھول دیا گیا ہے، اور عازمین حج بیت ﷲ کی درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، اور یہ بھی واضح کردیا ہے کہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10/مارچ ہے،

اسی لئے نارائن پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے جو حضرات حج کے مقدس وبابرکت سفر کا عزم وارادہ رکھتے ہوں، ان سے گذارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا فارم داخل کردیں، اور ضلع کے خانہ میں نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ لکھیں ،

فارم کے ساتھ یہ چیزیں مطلوب ہیں

موبایئل نمبر،

پاسپورٹ

تازہ فوٹوز

بنک پاس بک کا کور ہیڈ

بلڈ گروپ کی رپورٹ

نوٹ، سال حال فارم کے ادخال کے ساتھ کوئی رقم نہیں لی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button