نیشنل

بائیک پر ریوالورس کے ساتھ اسٹنٹ کرنا لڑکی کو پڑا مہنگا۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی:ان دنوں سوشل میڈیا کے لیے ریلز بنانے کا رجحان نوجوان نسل میں تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے۔ بعض نوجوان اپنی شہرت کی خاطر جان کی بازی لگانے سے بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں جبکہ بعض اپنی ان حرکتوں کی وجہ سے قانونی کاروائی کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔

 

 

تازہ طور پر ایسا ہی ایک واقعہ ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی اپنے دونوں ہاتھوں میں دو ریوالور لے کر برق رفتاری سے گزرتی ہوئی گاڑی کی پچھلی نشست پر کھڑی ہوئی اسسٹنٹ کرتی دیکھی گئی۔ یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس کے بعد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے لڑکی کی نشاندہی کا کام شروع کر دیا ہے۔

 

 

پٹنہ کے ایس پی وائبھو شرما نے بتایا کہ بائیک سوار ملزمین کی تلاش جاری ہے‌۔ فوری پتہ نہیں چل سکا کہ لڑکی کے ہاتھوں میں موجود گن اصلی ہے نقلی؟واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ اسی علاقے میں چند ماہ قبل پیش آیا تھا۔ موٹر سائیکل پر ایک لڑکی نے گن دکھاتے ہوئے ویڈیو گرافی کروائی تھی۔

 

 

بعد ازاں معلوم ہوا تھا کہ لڑکی کے ہاتھ میں جو گن تھی دراصل وہ گن نہیں بلکہ گن کی طرح کا لائٹر تھا۔اس معاملے میں لڑکی کو 34 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور بائیک کا رجسٹریشن ایک سال کے لیے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button