حیدرآباد ایرپورٹ پر 1506 گرام سونا پکڑا گیا

حیدرآباد 28 اگست/ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج دبئی سے ایر ایشیاء کے طیارے کے زریعہ حیدرآباد آنے والے مسافر کو پکڑ کر اس کے پا س سے 1506 گرام وزنی سونے کے زیورات ضبط کرلئے گئے۔ یہ کاروائی کسٹمس کے حکام نے ایر انٹلی جینس یونٹ کی اطلاع پر کی۔ مسافر سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پکڑے گئے سونے کے مالیت 45 لاکھ ایک ہزار 445 روپئے بتائی گئی ہے۔