جرائم و حادثات

نظام آباد:خاتون کے ہاتھ سے سیل فون اور گلے سے زیور چھین لیا گیا

نظام آباد: نظام آباد کے  4 ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہزنی کی واردات پیش آئی۔ آریہ نگر گارڈن کی رہنے والی شراونی نامی خاتون کے پاس سے سونے کا ہار اور ایک سیل فون چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جب خاتون روزمرہ کی طرح ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں ٹیوشن کلاس دینے کے بعد گھر جا رہی تھی کہ راستے میں پارک کے پاس دو نامعلوم افراد ایکٹیوا پر آئے اور اس کے ہاتھ سے موبائل فون اور گلے سے نصف تولہ وزنی سونے کی چین چھین کر لے گئے۔ شروانی کی شکایت کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button