جنرل نیوز

کھمم شہر کے ڈیویژن 57 میں کانگریس پارٹی کی گھر گھر انتخابی مہم

کھمم شہر کے ڈیویژن 57 کے کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر محترمہ رفیدہ بیگم اور کانگریس پارٹی کے نمائندہ کارپوریٹر محمد مصطفی کی نگرانی میں گھر گھر پہنچکر کا انتخابی مہم چلائی گئی اس موقع پر کھمم اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کے فرزند و کانگریس قائد یوگیندر نے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کی 6 ضمانتوں سے واقف کرواتے ہوئے کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی

 

واضح رہے کہ کھمم شہر میں سابقہ ریاستی وزیر و کانگریس پارٹی کے امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کے فرزند یوگیندر اپنے والدِ محترم کے لیے زبردست انتخابی مہم چلارہے ہے اور روڈ شو بھی منعقد کرتے ہوئے ووٹروں سے اپیل کررہے ہے کہ کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں بہر حال کھمم شہر اور ضلع بھر میں ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button