جرائم و حادثات

چلتی بس کے دو ٹائر اچانک نکل گئے _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں بڑا حادثہ ٹل گیا

جگتیال _ 18 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں آر ٹی سی بس کا بڑا حادثہ ٹل گیا۔تفصیلات کے مطابق نرمل بس ڈپو کی آر ٹی سی بس کے دو ٹائر جگتیال ضلع کے مورا پلی گاوں کے مضافات میں اچانک بس نکل کر سڑک کے کنارے گر پڑے۔جس کے نتیجے میں بس ایک طرف بیٹھ گئی۔چلتی بس کے دو ٹائر اچانک نکل جانے سے بس میں افراتفری مچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر افراد بس کی ایک جانب کھڑے تھے زائد وزن پڑنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اگر بس الٹ جاتی تو بڑا جانی نقصان ہو سکتا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button