تلنگانہ

اردو ٹیچرس اور لکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کرنے وزیر فینانس ہریش راؤ دے اُردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع جگتیال کے وفد کی نمائندگی

الحمدللہ! آج بتاریخ 5 جنوری 2023، بروزِ جمعرات ، گورنمنٹ ہاسپٹل کورٹلہ میں  ٹی ہریش راؤ صاحب وزیر مالیاتی امور کے ہاتھوں ڈیلاسیس سنٹر اور بستی دواخانہ کا افتتاح کیاگیا

 

آج کے اس پروگرام میں جناب محی الدین صاحب لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ کی سرپرستی میں  اُردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع جگتیال  کے نائب صدر محمد عابد صاحب کے ہمراہ عبدالباطن صاحب* نے *جناب ٹی ہریش راؤ صاحب* سے ملاقات کرتے ہوئے *خصوصی اردو ڈی ایس سی* منعقد کرنے اور *ڈی ریزرویشن جائیدادوں کو پُر کرنے کے لئے ایک یادداشت پیش کی گئی..*

 

وفد میں شامل فعال متحرک ذمہ داران ٹرینڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن جگتیال نے *جناب ٹی ہریش راؤ صاحب* سے کہا کہ 2017_ TRT میں SGT اور SA اردو میڈیم کے جملہ 553 پوسٹ اور TGT کے 72 پوسٹ خالی ہے۔ اردو میڈیم کی جائیدادیں مخصوص اہل امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے پر نہیں کی گئی. جس کی وجہ سے اساتذہ کے نہ ہونے سے اردو میڈیم مدارس میں پڑھنے والے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. لہذا جلد سے جلد TRT-کے جملہ 553 پوسٹ کو پر کرنے کے لئے جلد سے جلد خصوصی اردو ڈی۔ ایس۔ سی منعقد کیا جائے. ٹی آر ٹی کی جائیدادیں ریزرو یشن کے تحت آنے کی وجہ اردو مدارس میں اساتذہ کے تقرر ہونے میں رکاوٹ ہو رہی ہے۔ ان 553 جائیدادوں کو ڈی ریزرو کیا جائے.

جی او -102 کے مطابق 15اردو میڈیم جونیئر کالجس کے 69 جونیئر لکچررس* کو حکومت نے منظوری دیتے ہوئے ان جائیدادوں کو کنٹریکٹ  کی بنیاد پر تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں.

لیکن ابھی تک ان جائیدادوں پر خدمات انجام دینے والے گیسٹ لکچررس کو کنٹریکٹ کی خدمات میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا.

اردو مدارس کے مسائل کے حل کے لئے بھی مطالبہ کیا گیا.

 

جناب ٹی ہریش راؤ صاحب نے مسائل کو مثبت انداز میں سنتے ہوئے یہ تیقن دیا کہ اردو کے تمام مسائل کو وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ صاحب کو واقف کروائیں گے۔ اور اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کروائیں گے.

 

اس موقع پر میں تمام اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال کی جانب سے *جناب محی الدین صاحب لکچرر گورنمنٹ جونیئر کالج کورٹلہ کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے آج کے اس پروگرام میں نمائندگی میں ساتھ دیا. اس کے علاوہ *عبدالباطن صاحب* کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں.

 

متعلقہ خبریں

Back to top button