جرائم و حادثات

کورٹلہ ٹاؤن میں ایک شخص قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی- علاج کے لئے کریم نگر منتقل

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاؤن میں اتوار کے روز ایکشخص پر قاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ کورٹلہ کے رویندر روڈ پر  اس واقعہ میں ایک شخص ستیہ ناراینا پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ حملہ آور کی شناخت گنگا نرسیا کے طور پر ہوئی ہے، جس نے ستیہ ناراینا کو چاقو مار کر شدید زخمی کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ حملہ پرانی رنجش کی وجہ سے بتایا گیا۔ ستیہ ناراینا کو فوری طور پر علاج کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، پہلے کورٹلہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں اُنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر کریم نگر کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کورٹلہ پولیس اسٹیشن کے ایس آئی کی قیادت میں پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ستیہ ناراینا اور گنگا نرسیا کے درمیان کچھ عرصہ سے ذاتی دشمنی چل رہی تھی، جو اس حملے کی وجہ بنی۔ اس حملے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

Oplus_16908288

 

متعلقہ خبریں

Back to top button