جرائم و حادثات

عادل آباد کے محلہ چلکوری لکشمی نگر میں چوری کی واردات

 

عادل آباد، یکم جولائی (اردو لیکس)عادل آباد شہر کے چلکوری لکشمی نگر میں منگل کی رات سات سے آٹھ بجے کے درمیان ایک چوری کی واردات پیش آئی، جس کے باعث مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی۔

 

موصولہ تفصیلات کے مطابق، متاثرہ شخص محمد اکرم نے بتایا کہ ان کے گھر پر تالا لگا ہوا دیکھ کر چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بعد ازاں، الماری کو توڑ کر اس میں رکھے گئے دو تولے سونے کے زیورات اور پچاس ہزار روپے نقد رقم چوری کرلی۔

 

چوروں نے الماری میں موجود کپڑوں کو بھی بکھیر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ٹو ٹاؤن پولیس جائے واردات پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

بتایا جارہا ہے کہ ابتک چلکوری لکشمی نگر میں چوری کی کئی وارداتیں پیش آچکی ہیں، یہاں کی عوام کا ضلع ایس پی سے مطالبہ ہے کہ وہ پولیس کی چوکسی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے سارقین پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button