جرائم و حادثات

کاماریڈی کورٹ میں اے سی بی کا دھاوا، کورٹ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر گرفتار

کاماریڈی کورٹ میں اے سی بی کا دھاوا، کورٹ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر گرفتار

 

کاماریڈی (سید کوثر علی)انسدادِ رشوت ستانی کے محکمہ (اے سی بی) نے کاماریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر اشوک نائک اور کانسٹیبل سنجے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے 2018 میں  درج ایک مقدمہ کو بند کرانے کے لیے متاثرہ شخص سے 15,000 روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا

 

اے سی بی کے ڈی ایس پی راج شیکھر گوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ شخص کی شکایت پر دونوں کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب متاثرہ شخص انہیں 10,000 روپے ادا کر رہا تھا۔ مزید تفتیش کے بعد دونوں کو نامپلی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے گھروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

 

اس کارروائی میں اے ایس پی چیتنیا ریڈی، کاماریڈی ٹاؤن سی آئی چندر شیکھر ریڈی اور دیگر پولیس اہلکار بھی شریک تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button