حیدرآباد میں ہجڑے پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد 8 ستمبر/ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں کل رات ہجڑے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ایک تقریب میں شرکت کے بعد رات دیر گئے ہجڑہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 5 سے گذررہا تھا۔ نامعلوم افراد نے اس پر حملہ کرکے خنجر سے گلا کاٹ دیا۔ ہجڑہ کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا۔ حملہ کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس حملہ آوروں کی تلاش کرہی ہے۔