جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ایک آئی اے ایس عہدیدار نے بیوی، خسر اور برادر نسبتی کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی _ تینوں کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد _ 7 اگست (اردولیکس) تلنگانہ کے ایک آئی اے ایس افسر سندیپ کمار جھا نے حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کی بیوی، خسر  اور برادر نسبتی انھیں ہراساں کررہے ہیں ۔

 

پولیس تفصیلات کے مطابق سندیپ کمار جھا اور پلوی جھا کی شادی نومبر 2021 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے شکایت میں کہا کہ ان کی بیوی، خسر اور برادر نسبتی سے  انھیں ذہنی اور جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے  سسرال والے ان کی جائیداد کو بیوی  کے نام منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد اور جہیز کے مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

تاہم چند دن قبل چھتیس گڑھ میں ان کی  بیوی پلوی نے شکایت کی کہ ان کے شوہر غیر فطری جنسی خواہش پوری کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں  اور انھیں جہیز کے لیے ہراساں کر رہا ہے۔ عدالت کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button