نیشنل

اڈیشہ ٹرین حادثے کے لئے بعض میڈیا نے ایک مسلم انجینئر کو ٹھیرایا ذمہ دار، انجینئر کے فرار ہونے کی بھی دی اطلاع _ محکمہ ریلوے کے اعلی عہدیدار نے میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا

حیدرآباد _ 20 جون ( اردولیکس ڈیسک) اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثے پر بعض میڈیا نے مبینہ طور پر ایک مسلم عہدیدار کو اس حادثے کے لئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے مفرور بتایا گیا۔ تاہم محکمہ ریلوے کے اعلی عہدیدار نے میڈیا کی ان اطلاعات کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ ریلوے کا کوئی بھی عہدیدار مفرور یا لاپتہ نہیں ہے اور تمام عہدیدار اس حادثے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کا تعاون کررہے ہیں

 

واضح رہے کہ گذشتہ روز انڈیا ٹوڈے سمیت چند میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی کی ٹیم نے ریلوے کے سگنل جونیئر انجینئر عامر  خان کے مکان کو مہر بند کردیا ہے جو کرایہ کے مکان میں رہتا تھا حادثے کے بعد سی بی آئی نے عامر خان سے ایک مرتبہ پوچھ تاچھ کی تھی اور دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ پر وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔جس پر سی بی آئی کی ٹیم عامر خان کے مکان پہنچ گئی لیکن مکان مقفل تھا جس پر اس کے مکان کو مہر بند کردیا گیا۔

 

مختلف میڈیا نے جونیئر انجینئر عامر خان پر ارکان خاندان کے ساتھ فرار ہونے کا الزام لگایا ہے اور بعض میڈیا نے انھیں لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی لیکن  سی بی آئی کی جانب سے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

 

آج دوسرے دن بھی دیگر میڈیا میں عامر خان کے فرار ہونے کی اطلاع دی جس پر ریلوے کے سی پی آر او ساوتھ ایسٹرن ریلوے آدتیہ کمار چودھری نے میڈیا کی ان اطلاعات کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ کوئی ملازم فرار نہیں ہے تمام تحقیقاتی ایجنسی کا تعاون کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button