جرائم و حادثات

بھینسہ اقامتی جونیرکالج کےنماز گاہ میں طالب علم کی نعش پھانسی سے لٹکی پائی گئی

بھینسہ( نامہ نگار افروز خان) بھینسہ شہر کے اقامتی جونیر کالج میں ایک طالب علم کی مشتبہ موت ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق بھینسہ شہرکےزین العابدین گلی کے رہنے والے فرحان نواز مقامی اقلیتی اقامتی جونیر کالج میں زیرتعلیم تھے۔ آج ان کی نعش تعلیمی ادارے کی نماز گاہ میں مشتبہ حالت میں پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ خودکشی کا شبہ ہے، بھینسہ سرکل انسپکڑپراوین کمار نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button