جنرل نیوز

بی ایس ین یل  کے قیام کے (25) سال مکمل نظام آباد میں سلور جوبلی تقریب کا شاندار انعقاد

بی ایس ین یل

کے قیام کے (25) سال مکمل

نظام آباد میں سلور جوبلی تقریب کا شاندار انعقا

 

نظام آباد یکم اکٹوبر ( نمائندہ اردو لیکس) بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ ( بی یس ین یل) نظام آباد ضلع جنرل مینجر مسٹر وی وینکٹیشور کی قیادت میں آج بی یس ین یل کے (25) سال کی تکمیل کے موقع پر سنجار بھون گاندھی چوک نظام آباد میں شاندار پیمانے پر سالگرہ تقریب مناتے ہوئے کیک کاٹ کر جشن منایا

 

اس موقع پر جنرل مینجر وینکٹیشور نے بتایا کہ نظام آباد ضلع کی عوام وصارفین کو اپ گریڈ4Gکی بھر پور خدمات فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 262 ٹاورس میں کے ذریعے (1.37)

پری پیڈ کنکشن کو بہترین خدمات فراہم کی جا رہی ہے سلور جوبلی فنکشن کے موقع پر صرف ایک روپے میں بی یس ین یل کی (45) دنوں تک مفت خدمات فراہم کی جا رہی ہے اس کے علاوہ 299 روپئے اور 399 روپئے بشمول ٹیکس کے پلان کی سہولت دی جا رہی ہے جس سے عوام استفادہ کریں بی یس ین یل خدمات کے فروغ کیلئے روزآنہ (10) مختلف مقامات پر عوام بلخصوص دیہی علاقوں میں عوام سے ربط پیدا کیا جا رہا ہے اس موقع

 

بی یس ین یل کی طویل عرصہ سے خدمات حاصل کرنے والے صارفین کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شالپوشی و مو منٹو عطا کیا گیا ہے جنرل مینجر وینکٹیشور نے عوام سے کہا کہ وہ بی پس ین یل سے وابستہ ہو جائیں اس موقع پر ڈپٹی جنرل منیجر جی جگرام، وجئے کمار اور عہدیدار و اسٹاف بھی موجود تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button